افغان آپریشن کیلئے فضائی حدود کا استعمال؛ پاکستان امریکا معاہدے کے قریب ہیں، سی این این

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، سی این این فوٹو، فائل

مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، سی این این فوٹو، فائل

 واشنگٹن: سی این این کے مطابق افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے جاری مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان اس حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں۔

سی این این کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم معاہدے میں اب بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکا مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔