سکھر میں بچے کی فحش ویڈیو بنانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
کراچی میں لڑکی کو بدنام، حراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن گرفتار

کراچی میں لڑکی کو بدنام، حراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا کہ سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4ملزمان محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی جو وائرل کی، ملزمان اس بچے کی ویڈیو پر مقامی گلوکار کو بدنام کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

دوسری کارروائی میں کراچی سے لڑکی کو بدنام، حراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن سید عادرش بُخاری اور سیدہ دانیہ شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عادرش اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث ہے۔ ملزمہ دانیہ نازیبہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔