- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عمران خان آج دہلی میں جلسہ کریں تو وہ مودی سے بڑا ہوگا، فواد چوہدری
دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں وہ آج دہلی میں جلسہ کریں تو مودی سے بڑا ہوگا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن نہ ہوا تو پاکستان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، افغانستان کے بجٹ کا 70 فیصد انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، پاکستان افغانستان کو سہارا دے رہا ہے، افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو علم تھا کہ وہ جانے والے ہیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو تسلیم کریں گے، طالبان سے بات کررہے ہیں کہ وہ دیگر گروپس کو بھی حکومت میں شامل کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال گندم ، گنا اور مکئی کی بمپر فصل ہوئی ، تعمیراتی شعبے میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان میں ڈالر اوپر جانے کی وجہ افغانستان میں اسمگل کیا جانا ہے، مہنگائی سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ، کورونا میں مشکل کے باوجود ہم نے عوام کوریلیف دینے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوائی، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں، جہاں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو مشکل پیش آئی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوئی، اوورسیز پاکستانی ان لائن درخواست دے کر وراثتی سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، بھارت میں ایک مسلم کش حکومت ہے، مودی کی جانب سے پاکستان کو ہرجگہ پر نشانہ بنایا گیا ہے، عمران خان بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، عمران خان آج دہلی میں جلسہ کریں تو مودی سے بڑا ہوگا۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ اتوار کو بہت بڑا میچ ہونے جارہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے سب پرجوش ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔