- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
پولینڈ؛ طاقتور سمندری طوفان میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی
وارسو: پولینڈ میں طاقت ور سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ میں سمندری طوفان کی تیز ہواؤں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درجنوں درخت گر گئے اور سڑکوں پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں جب کہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہوکر گئی۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
ساحلی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، پولینڈ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں سے 10 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
حکومت کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔