- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
- امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
انسداد منشیات فورس کا سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپا
کراچی: انسداد منشیات فورس نے سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم تلاشی کے دوران گھر سے منشیات برآمد نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی، اس حوالے سے صارم برنی کا کہنا ہے کہ 3 گاڑیوں میں سوار انسداد منشیات فورس کے عملے نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اس دوران نہ تو ان کے پاس وارنٹ تھے اور نہ ہی لیڈی سرچر ہمراہ تھی۔
صارم برنی کا کہنا تھا کہ آج شام پونے 6 بجے کے قریب اے این ایف کا عملہ ان کی رہائش گاہ آیا جہاں ان کی ہمشیرہ اور 2 بیٹے موجود تھے اس دوران ایوب نامی شخص نے اپنا تعلق اے این ایف سے بتایا جو کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں دیگر عملے کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوئے۔
انہوں نے نے بتایا کہ اس وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا، اہل خانہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور میری ایوب نامی شخص سے بات کرائی گئی جس نے مجھے بتایا کہ ہمیں آپ کے گھر کے باورچی خانے میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، جس پر میں نے انھیں تلاشی لینے کا کہا تاہم انھیں نہ تو کچن میں رکھے آٹے کے ڈبے سے کچھ ملا اور جہاں جہاں انھوں نے تلاشی لی وہاں سے کچھ بھی نہیں ملا۔
صارم برنی نے بتایا کہ جس رہائش گاہ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا وہاں رہتے ہوئے مجھے 50 سال ہوگئے ہیں اور اے این ایف کی اس کارروائی سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا اور ایسا لگا کہ اس گھر میں کوئی سماجی رہنما نہیں بلکہ منشیات کا کوئی بہت بڑا ڈیلر رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر جہاں میرا دفتر ہے وہاں پر عرصہ دراز سے کھلے عام منشیات کی فروخت کی جاتی ہے اور اس حوالے سے انھوں نے متعدد بار مختلف اداروں کو شکایات بھی درج کرائی ہیں لیکن آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور میرے گھر میں منشیات کی اطلاع پر ایسے چھاپہ مارا گیا جسے وہاں سے منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔
صارم برنی کا کہنا تھا کہ اب یہ اس ادارے کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں بصورت دیگر وہ بھی قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اس حوالے ترجمان اے این ایف سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔