مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے، بھارتی حکام

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے، بھارتی حکام

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی ٹیم ایک گھر کے پاس پہنچی تو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے، واقعہ کے بعد تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔