کراچی میں درندہ صفت ملزمان نے 6 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک  منگل 4 فروری 2014
انصاف نہ ملا تو یہ واقعہ کل کسی اور کی بچی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے،والدہ متاثرہ بچی فوٹو: فائل

انصاف نہ ملا تو یہ واقعہ کل کسی اور کی بچی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے،والدہ متاثرہ بچی فوٹو: فائل

کراچی: بوٹ بیسن کی کچی آبادی ریتی لین میں درندہ صفت ملزمان نے 6 سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی کچی آبادی ریتی لین میں 6 سالہ بچی اپنے گھر سے چیز لینے نکلی تھی کہ اس کا پڑوسی بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی نشانہ بنا ڈالا جس پر بچی کی حالت بگڑ گئی اور اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ بچی اس وقت بہت خوف زدہ اوربخار میں مبتلا ہے۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا انہیں انصاف چاہئے، اگر انصاف نہ ملا تو یہ واقعہ کل کسی اور کی بچی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے، ایسے درندہ صفت ملزم کو سرے عام سزا دی جائے تاکہ وہ دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بن سکے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا نام احتشام اور قمر ہے جب کہ ملزموں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔