عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
ہمارےجوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف۔  (فوٹو : فائل)

ہمارےجوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف۔ (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی یو این کی 76 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارےجوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔