پاک بھارت ٹاکرا؛ فنکار بھی پرجوش؛ قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
فنکاروں نے بتایا کہ وہ پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش ہیں، فوٹوفائل

فنکاروں نے بتایا کہ وہ پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش ہیں، فوٹوفائل

کراچی: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کے لیے جہاں شائقین کرکٹ پرجوش ہیں وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہے ہیں۔

آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔ اس میچ کا انتظار شائقین کرکٹ کئی ماہ سے کررہے تھے اور صرف پاک بھارت کے نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین اس میچ کو لے کر پرجوش ہیں۔

پاکستانی قوم جہاں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے تو وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات کے ذریعے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے قومی کھلاڑیوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اداکار ہمایوں سعید نے بھی فہد مصطفیٰ کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی آج کے میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1451645458443603975

گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر قومی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے تصویر شیئر کی اور لکھا ان سے کل تک کا انتظار نہیں ہورہا اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کی نئی جرسی لے لی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار معمر رانا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ان کے لیے پیغام لکھا ’’بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں پھر انشااللہ 25 کو ملتے ہیں‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔