یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
دھماکا فوڈ اسٹریٹ میں رکھے گفٹ پیک میں ہوا ، فوٹو: رائٹرز

دھماکا فوڈ اسٹریٹ میں رکھے گفٹ پیک میں ہوا ، فوٹو: رائٹرز

کمپالا: یوگنڈا کے دارالحکومت کی فوڈ اسٹریٹ میں ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ میں 3 نامعلوم افراد ایک گفٹ پیک رکھ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد ہی اس میں دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دو زخمیوں کی حالت بھی نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یوگنڈا میں وزیر کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک 

یوگنڈا کے صدر یووری موسیونی نے دھماکے کو دہشت گردی کی واردات قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔