- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
بیوی سے تنگ شخص پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، جیل جانے کی درخواست
روم: منشیات کیس میں بطور سزا گھر میں نظر بند شخص بیوی سے تنگ ہوکر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور جیل جانے کی درخواست کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں منشیات کیس میں سزا کے طور پر گھر میں نظر بند ایک شخص نے پولیس اسٹیشن جاکر درخواست کی کہ اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیا جائے، کیوں کہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ زندگی بسر کرنا محال ہوچکا ہے۔
اطالوی پولیس کے مطابق روم کے نزدیک گائیڈونیا مونٹیسیلیو قصبے کا رہائشی شخص اپنے گھر سے بھاگ کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور بتایا کہ وہ اپنی باقی مانندہ سزا جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا چاہتا ہے، سزا یافتہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی بیوی کے ساتھ ’جبری ہم آہنگی‘ قائم نہیں رکھ سکتا، اوراسی لیے مایوس ہوکر بھاگنے کو ترجیح دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ شخص گزشتہ کئی ماہ سے منشیات کے کیس میں سزا پانے کے بعد گھر میں نظربند تھا اور اپنی بیوی اور خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا، جب کہ اس کی رہائی میں کچھ سال باقی تھے، لیکن اس نے بتایا کہ میری گھریلو زندگی جہنم بن چکی ہے اور میں اب یہ نہیں سہہ سکتا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو نظربندی کی خلاف ورزی کے کیس میں گرفتار کرلیا اور عدالت اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔