- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
بھارت کے خلاف پاکستان بہت اچھا کھیلا، وویک اوبیرائے
دبئی: بالی ووڈ اداکار وویک اوبیرائے نے کہا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی امید نہیں تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جہاں دونوں ملکوں کےعوام نے بڑے جوش و خروش سے دیکھا بلکہ پاکستان اور بھارت کے کئی فلمی ستارے بھی وہاں موجود تھے، ان فنکاروں میں اکشے کمار اور وویک اوبیرائے بھی شامل ہیں۔
بھارت کی عبرتناک شکست پر وویک اوبیرائے بھی کافی دل گرفتہ نظر آئے، میچ دیکھنے کے بعد واپسی پر وویک اوبیرائے نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی ہار پرانہیں بہت دکھ ہوا، پاکستان کو بہت مبارک ہو، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، مجھے یہ بالکل امید نہیں تھی کہ ہم 10 وکٹوں سے ہاریں گے۔
عبرتناک شکست کے باوجود بھی وویک نے اس امید کا اظہار کیا کہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، مجھے لگتا ہے کہ فائنل میں بھی بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہی ہوگا اور اگلی بار ہم ہی جیتیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار وویک اوبیرائے بالی ووڈ میں ہندو انتہا پسند تنظیموں اور حکمران جماعت بی جے پی کے بہت بڑے حامی ہیں، یہی وجہ تھی کہ مودی پر بننے والی فلم میں بھارتی وزیر اعظم کا کردار بھی انہوں نے ہی نبھایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔