افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں - فوٹو: آئی سی سی

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں - فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ 

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بلے بازوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 25، کائلے کوٹزر 10 اور کرس گیویز نے 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔