سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021
17 اکتوبر سے سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی جارہی ہے، فوٹو: فائل

17 اکتوبر سے سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی جارہی ہے، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کے وقفے کی لازمی شرط کو اب ختم کیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ایک بار عمرہ ادا کرنے کے بعد دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت 15 دن بعد دی جاتی تھی۔ اس کا مقصد کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ زیادہ افراد کو عمرہ ادا کرنے کی سہولت دینا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

17 اکتوبر کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڑھ سال بعد  کورونا پابندیوں کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا ہونا شروع ہوئیں اور نماز جمعہ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر 

تاہم معتمرین پر ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے 15 دن وقفہ دینے کی پابندی عائد تھی لیکن اب یہ پابندی اُٹھالی گئی ہے۔ اب معتمرین کو ہدایت کی گئی ہے اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ فوری طور پر حاصل کر لیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔