وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021
(فوٹو : پرائم منسٹر ٹویٹر)

(فوٹو : پرائم منسٹر ٹویٹر)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی مدد کے لیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات مڈل ایسٹ گرین اینی شیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہم ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کہے جائیں۔ اس موقع پر شہزادہ سلمان بن حمد نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے شاہی شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔