گیس پائپ لائن، پاک روس 3 روزہ مذاکرات شروع

ضیغم نقوی  منگل 26 اکتوبر 2021
26فیصد سرمایہ کاری روس،پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک متوقع۔ فوٹو: فائل

26فیصد سرمایہ کاری روس،پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک متوقع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاک روس 3روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔

منصوبے کے حوالے سے فریقین میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں روسی وفد کی نمائندگی پاک اسٹریم ایل ایل سی کے سربراہ کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود نے کی۔

مذاکرات میں گیس پائپ لائن کا شیئرہولڈر معاہدہ زیر غور آئے گا،روسی کمپنی شیئر ہولڈنگ سے متعلق پاکستانی کمپنی آئی ایس جی ایس کے ساتھ معاملات طے کرے گی۔

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے، منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس سے متوقع ہے، منصوبے میں پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔