تین گھنٹے تک برف میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
لتھوانیا کے ویلران رومانوفسکی نے یہ کارنامہ دارالحکومت ولنیئس کے مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)

لتھوانیا کے ویلران رومانوفسکی نے یہ کارنامہ دارالحکومت ولنیئس کے مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)

ولنیئس: لتھوانیا کے شہری ویلران رومانوفسکی نے مسلسل تین گھنٹے اور ایک منٹ کےلیے گردن سے پاؤں تک برف میں بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ویلران نے یہ کارنامہ لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔

یہ منظر دیکھنے کےلیے سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔

تب تک برف میں سب سے زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ کے پاس رہے گا جنہوں نے دسمبر 2020 میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔