پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر فنکار خوشی سے نہال

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
فنکاروں نے پاکستان کی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے پیغامات شیئر کیے اور قومی ٹیم کی جیت پر خداکا شکر ادا کیا فوٹوسوشل میڈیا

فنکاروں نے پاکستان کی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے پیغامات شیئر کیے اور قومی ٹیم کی جیت پر خداکا شکر ادا کیا فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرکے پوری قوم کو ایک بار پھر خوشخبری سنائی۔ پاکستان کی جیت کا جشن جہاں پوری قوم نے منایا وہیں فنکار بھی اس جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے اور ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ’’سیکیورٹی سیکیورٹی‘‘ کے نعرے

نیوزی لینڈ کی شکست کی خوشی پاکستان کو اسلیے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہی وہ ٹیم تھی جو کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان سے بغیر کھیلے واپس چلی گئی تھی۔ لہذا تمام لوگ نیوزی لینڈ کی شکست کو ’’بدلہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں اور پاکستان کے ہر میچ میں کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے پوچھا تو چائے اور سیکیورٹی کیسی ہے؟

https://twitter.com/AsimAzharr/status/1453062670312251396

اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور قومی ٹیم کی جیت پر خداکا شکر ادا کیا۔ اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم اس وقت لندن میں ہیں لیکن کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جیت پر لندن سے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘

اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو  نے بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’اب پتہ چلا کیوں بھاگ کے گئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم‘‘۔ ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔