نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی نے کامیابی کا راز بتادیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 27 اکتوبر 2021
شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمھارا دن ہے، آصف علی فوٹو: فائل

شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمھارا دن ہے، آصف علی فوٹو: فائل

شارجہ: ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔

بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا ہے کہ جب میدان میں بیٹنگ کے لیے جارہا تھا تو یہ ہی ذہن میں تھا کہ نیوزی لینڈ کو لازمی ہراناہے، بھارت کی طرح ان سے بھی میچ جیتنا بہت ضروری تھا۔ کریز پر شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمھارا دن ہے، اور ہدایت کی کہ سامنے کھیلنا، کہیں اور شاٹ نہ مارنا، باہر بیٹھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ بال نیچے رہ رہاہے۔

آصف علی نے کہا کہ شعیب ملک کی بات سے مزید ذہن سازی ہوگئی، سلو ون پر تھوڑا کچھا ہوا بال تھا، جس پر چھکا لگانا مشکل ہوتا ہے، میرے خیال میں وہ شاٹ سب سے یادگار ہے۔ جب گیند سر پر لگا تو ہمت نہیں ہاری اور یہ ہی سوچ رہا تھا کہ میچ جیت کر ہی باہر جاناہے اور الحمد الللہ میچ جیت کر باہر آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔