- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
خیبرپختون خوا کی تاریخ کی سب سے بڑی آئس کھیپ پکڑی گئی، افغان سرغنہ گرفتار
پشاور: پولیس نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی آئس کھیپ پکڑ کر افغان سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس نے آئس کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی میں تقریباً 80 کلو گرام آئس برآمد کرکے بین الاقوامی سطح پر آئس کا دھندہ کرنے والا گروہ پکڑ لیا، کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے سرغنہ سمیت 5 خطرناک اسمگلرز گرفتار کرلئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسحاق، نعمت اللہ، افضل احمد عرف حاجی ملا، محمد عاکف اور محمد شان شامل ہیں، 2 ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جب کہ 3 ملزمان کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔
سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 80 کلو گرام آئس، اور اس کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد کاروں سمیت ڈیجیٹل اسکیلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں، قبضے میں لی گئی آئس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمان نے حیات آباد کے فیز II میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا، اور وہ آئس افغانستان سے اسمگل کرنے کے بعد حیات آباد والے گھر میں پیک کرتے تھے، اور پیکنگ کے بعد آئس اندرون ملک سمیت ملک سے باہر بھی اسمگل کی جاتی تھی۔
سی سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ حالیہ کارروائی سب سے اہم اور سب سے بڑی کامیابی ہے، منشیات اور آئس کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قلیل عرصہ میں متعدد آئس اور ہیروئن فیکٹریاں سیل گئی ہیں، نیٹ ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔