ٹی 20 رینکنگ؛ بابراعظم کی بدستوردوسری پوزیشن، محمد رضوان کی بھی ترقی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 27 اکتوبر 2021
بولنگ میں شاہین آفریدی اور حارث روف کی ترقی ہو گئی فوٹو: فائل

بولنگ میں شاہین آفریدی اور حارث روف کی ترقی ہو گئی فوٹو: فائل

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت بابر اعظم بدستور بیٹنگ میں دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ بولنگ میں شاہین آفریدی اور حارث روف کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی ٹی 20 فارمیٹ میں جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بیٹنگ میں بدستور پہلی اور بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں۔ ایڈن مرکرم آٹھ درجہ ترقی سے تیسری اور محمد رضوان تین درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر ہیں، کوہلی پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 فارمیٹ میں تبریز شمسی کا پہلا نمبر برقرار ہے، ونڈو ڈی سلوا دوسرے ، راشد خان تیسرے ، عادل رشید چوتھے اور مجیب الرحمان پانچویں نمبر پر ہیں ۔ شاہین آفریدی ترقی پا کر بارہویں اور حارث روف 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بہترین آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے نمبر ون پوزیشن پر دوبارہ قبضہ جما لیا، محمد نبی دوسری پوزیشن پر ہیں ۔ پاکستان کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ، محمد حفیظ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔