- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
ملا عمر کے بیٹے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر پہلی بار منظرعام پر
کابل: طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار ایک تقریب میں منظر عام پر آگئے اس سے قبل ان کی تصویر بھی دستیاب نہیں تھی۔
ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق کابل میں شہید سردار داؤد اسپتال کی افتتاحی تقریب اس وقت پُرجوش نعروں سے گونج اُٹھی جب وہاں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہنچے۔
طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب ہی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں طالبان کی عسکری کامیابیوں کی قیادت کی تھی اور کابل کو فتح کیا تھا۔
https://twitter.com/IeaOffice/status/1453290308918198273?s=20
اسپتال کی افتتاحی تقریب میں میڈیا بھی موجود تھا جنھوں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ملا یعقوب کی تصاویر کھینچی جس پر صحافیوں کو روکا بھی نہیں گیا اور اس طرح ملا یعقوب کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملا یعقوب اپنے اہل خانہ اور سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ قندھار سے کابل منتقل ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔