روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ رک گیا

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی نقد زر اعانت دینے کی منظوری سے روپیے پر دباؤ کم ہوا ہے، ماہرین۔(فوٹو: فائل)

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی نقد زر اعانت دینے کی منظوری سے روپیے پر دباؤ کم ہوا ہے، ماہرین۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: معیشت پر ڈالر کے دباؤ میں کمی سے متعلق تازہ ترین اقدامات کے باعث طویل وقفے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوبارہ تگڑا ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں طویل وقفے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175, 174اور 173 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 176 اور 175 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 48 پیسے کی کمی کے ساتھ 172روپے 78 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 20 پیسے کی کمی سے 174روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی نقد زر اعانت دینے کی منظوری اور 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں کے ساتھ دینے کی سپورٹ نے پاکستانی روپیے پر دباؤ کم کردیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 20کروڑ ڈالر کی تازہ ترین مالیاتی سپورٹ سے امکان ہے کہ آنے والےدنوں میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔