’’یہاں بھی سیکیورٹی کا مسئلہ بتا کرنکل جا‘‘ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کوہلی کے کین ولیمسن کو مشوروں کے میمز وائرل ۔ فوٹو : فائل

بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کوہلی کے کین ولیمسن کو مشوروں کے میمز وائرل ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی جانب سے بھارت اور  پھر نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے کین ولیمسن کو مشوروں کے میمز ابھی تک وائرل ہورہے ہیں۔

بات چاہے پاک بھارت ٹاکرے کی ہو نیوزی لینڈ سے میچ کی یا کوئی اور معاملہ سوشل میڈیا صارفین طنز و مزاح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک میم میں ویرات کو کین ولیمسن کو مشورہ دیتے ہوئے دکھایا ہے جس میں کوہلی نیوزی لینڈ کے کپتان کو کہہ رہے ہیں ’’میں تو کہتا ہوں یہاں بھی سیکیورٹی کا مسئلہ بتا کر نکل جا‘‘۔

ایک اور میم میں پاکستان سے میچ سے قبل ویرات کوہلی کی جانب سے کین ولیمسن کو آگاہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کوہلی کین ولیمسن کو کہہ رہے ہیں ’’پہلے وہ ٹاس جیتیں گے، پھر تمہیں بیٹنگ دیں گے، پھر وہی حال کریں گے جو ہمارے ساتھ کیا‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔