مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اکتوبر 2021
قابض فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا۔ فوٹو : فائل

قابض فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا۔ فوٹو : فائل

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ ضلع اسلام آباد، کلگام،بانڈی پورہ، بڈگام اور جموں میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔