- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر وضاحت دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر ہو گا، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، افغانستان نے پاکستان میں سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں نئے افسران کی تعیناتی کی ہے، انہوں نے دیگر سفارت خانوں میَں ایسی ہی تقرریاں کیں ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ابتر ہوتی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں، ہمین دیکھنا ہو گا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیا کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی آزادیاں معطل ہیں، ہاکستان کشمیریوں کی مالی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاتی رکھے گا، متعلقہ انتظامیہ سری نگر شارجہ کے درمیان پروازوں کے آغاز اور سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں، ہم ان معاملات کا تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں۔
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان کے قریب ہیں، وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب اور ایران اور ایران سعودیہ ثالثی کے درمیان ترلق دکھائی نہیں دیتا، پاکستان کی سعودی عرب کو 2500 افواج کی فراہمی پر معلومات نہیں ہیں، تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور سعودی عرب کے طویل المدت تاریخی تعلقات ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے معاملات انتظامی امور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔