خیبر پولیس نے ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اکتوبر 2021
 دوران تلاشی كار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد ہوئی، پولیس۔(فوٹو: فائل)

دوران تلاشی كار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد ہوئی، پولیس۔(فوٹو: فائل)

جمرود: خیبر پولیس  نےبھگیاری چیک پوسٹ پر ناكہ بندی کے دوران ہیروئن اسمگلنگ كرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 13 كلو گرام ہروئین برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات كے مطابق ڈسٹركٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض كے خصوصی احكامات پر ایس ایچ او جمرود اكبر آفریدی نے بھگیاری چیک پوسٹ پر كارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔  دوران تلاشی  كار رجسٹریشن نمبر LXN-5007 كے خفیہ خانوں سے 13 كلوگرام ہیروئن برآمد  ہوئی۔

پولیس نے کار میں سوار دو ملزمان منظور ولد عبدالروف سكنہ شنواری  اورارمان گل ولد فاتح خیل سكنہ ابدال خیل كو گرفتار كركے جمرود حوالات منتقل كر دیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔