بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اکتوبر 2021
بچوں کے نام ’کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے ہیں، دنیش کارتک کی ٹوئٹ

بچوں کے نام ’کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے ہیں، دنیش کارتک کی ٹوئٹ

بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کے پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز دنیش کارتک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہم اب 3 سے 5 بن گئے ہیں‘‘۔

https://twitter.com/DineshKarthik/status/1453719323613143059

دنیش کارتک کے ہمراہ تصویر میں ان کا پالتو کتا بھی موجود ہے جب کہ ایک بچے کو انہوں نے خود گود میں اٹھارکھا ہے اور ایک بیٹا ان کی بیوی کے پاس موجود ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچوں کے نام ’کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے ہیں۔

واضح ہے بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک اور دیپیکا پالیکل کی شادی 2015 میں ہوئی تھی جب کہ ان کی بیوی بھی اسکواش کی کھلاڑی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔