نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں وزیر اعظم

بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر علاقے میں میدان بنانے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 01, 2021
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، عمران خان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ماضی کے مایہ ناز کرکٹر سر ویون رچرڈز اور ڈیویڈ گوور نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں۔

مقبول خبریں