سبی میں دھماکا، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ویب ڈیسک  بدھ 10 نومبر 2021
دھماکا سبی میں واقع پولیس گراؤنڈ کے عقبی حصے میں ہوا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو: فائل

دھماکا سبی میں واقع پولیس گراؤنڈ کے عقبی حصے میں ہوا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں دھماکا ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں دھماکا ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکا سبی میں واقع پولیس گراؤنڈ کے عقبی حصے میں ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور گھیراؤ کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔