سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ویب ڈیسک  بدھ 10 نومبر 2021
قرارداد حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر نے پیش کی - فوٹو:فائل

قرارداد حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر نے پیش کی - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ایوان بالا میں شاعر مشرق یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد میں کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل یہ چھٹی ختم کردی گئی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔