مچھروں کے وار جاری، مزید 24 شہری ڈنگی بخار میں مبتلا ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 نومبر 2021
سندھ میں رواں سال ڈنگی کے کیسز کی تعداد 4209 سے تجاوز کرچکی ۔ فوٹو:فائل

سندھ میں رواں سال ڈنگی کے کیسز کی تعداد 4209 سے تجاوز کرچکی ۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 24کیسوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 25، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 2،2، تھرپارکر اور گھوٹکی میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ بھر میں ماہ نومبر میں 501 کیس رپورٹ کیے گئے ہیں، سندھ میں اکتوبر میں 1864 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈنگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں جنوری تا اگست ڈنگی کے 1365کیس رپورٹ ہوئے تھے، سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسوں کی تعداد 4209 سے تجاوز کرچکی ہے، رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 15 اموات ہوچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔