سیمی فائنل میں کیوی شائقین کو 2019 ورلڈ کپ کی یاد ستاتی رہی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
میچ سے قبل یہ بات زیر بحث رہی کہ اگر میچ ٹائی ہوگیا تو کیا ہوگا۔ فوٹو : فائل

میچ سے قبل یہ بات زیر بحث رہی کہ اگر میچ ٹائی ہوگیا تو کیا ہوگا۔ فوٹو : فائل

ویلنگٹن: انگلینڈ سے سیمی فائنل کے دوران کیوی شائقین کو 2019ورلڈ کپ کی یاد ستاتی رہی۔

میچ سے قبل یہ بات زیر بحث رہی کہ اگر میچ ٹائی ہوگیا تو کیا ہوگا کیونکہ 2 برس قبل کے ورلڈ کپ فائنل میں سپر اوور بھی ٹائی ہونے پر زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو چیمپئن قرار دے دیا گیا تھا۔

اس بار آئی سی سی نے پہلے ہی واضح کردیا کہ میچ کے بعد اگر سپر اوور بھی ٹائی ہوا تو پھر مزید اوور کھیلا جائے گا، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کسی فاتح کا تعین نہیں ہوجاتا۔

ایک اور دلچسپ بات یہ رہی کہ اس بار بھی آن فیلڈ ماریس ایراسمس اور کماردھرماسینا تھے،دونوں 2 برس قبل ورلڈ کپ فائنل کے وقت بھی میدان میں موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔