عامر خان سے شکست کا خوف، امریکی باکسر فرار کے راستے دھونڈنے لگا

ویب ڈیسک  جمعرات 6 فروری 2014
امریکی باکسر فلوئیڈ مےویدر کی وجہ سے 3 مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والا مقابلہ ابھی تک فکس نہیں ہوسکا۔   فوٹو؛فائل

امریکی باکسر فلوئیڈ مےویدر کی وجہ سے 3 مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والا مقابلہ ابھی تک فکس نہیں ہوسکا۔ فوٹو؛فائل

نیویارک:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے شکست کے خوف سے امریکی باکسر فلوئیڈ مےویدر مقابلہ کرنے کی بجائے فرار کے راستے ڈھونڈنے لگا۔

ڈبلیو بی اے لائٹ ویٹ چمپئن عامر خان کا 3 مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والا باکسنگ مقابلہ ابھی تک فکس نہیں ہوسکا کیوں کے ان کے حریف امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر شاید شکست کے خوف سےشش و پنچ کا شکار ہے۔ اپنے باکسنگ کیرئیر میں ناقابل شکست رہنے والے مے ویدر نے ایک سروے کے ذریعے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتریں یا ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے باکسر مارکوس میڈانا کے ساتھ دو دو ہاتھ کریں۔

مے ویدر کے مداحوں نے اس سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ابھی تک سب سے زیادہ 80 فیصد  ووٹ مارکوس میڈانا کے حق میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مے ویدر کو اپنا ناقابل شکست ٹائٹل قائم رکھنا ہے تو مارکوس کے ساتھ مقابلہ کرے کیوں کہ عامر خان کو ہرانا مے ویدر کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔