دنیا کے طویل القامت انسانوں میں شمار پی آئی اے ملازم نصیر سومرو کی ترقی کردی گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 نومبر 2021
نصیر سومرو نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

نصیر سومرو نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: دنیا کے طویل القامت انسانوں میں شمار ہونے والے پی آئی اے ملازم نصیر سومرو کی ترقی کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے کارکن اور دنیا کے طویل قامت انسانوں میں سے ایک نصیر سومرو کو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیا، نصیر سومرو کو آفیسر گروپ5سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے نصیر سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اس موقع پر نصیر سومرو نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔