پاکپتن میں کمسن طالبہ کے اغوا میں خالو ہی ملوث نکلا
ملزم جمیل اپنی بیوی بلقیس بی بی کو طلاق دے چکا ہے، پولیس
ملزم جمیل نے اپنی سابقہ سالی کی بیٹی فاطمہ کو اغواء کیا اور اپنی بیٹی ثانیہ کو بھی ساتھ لے گیا۔
GAZA CITY:
نجی اسکول کی لاپتہ ہونے والی کمسن طالبہ کے اغوا میں ملوث ملزم مغویہ کا خالو نکلا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن میں نجی اسکول کی لاپتہ ہونے والی کمسن طالبہ کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزم مغویہ کا خالو نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل اپنی بیوی بلقیس بی بی کو طلاق دے چکا ہے، اور اب وہ بیٹی کے ہمراہ اپنی والدہ لطیفاں بی بی کے پاس گلشن رفیق کالونی میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم جمیل نے اپنی سابقہ سالی کی بیٹی فاطمہ کو اغواء کیا اور اپنی بیٹی ثانیہ کو بھی ساتھ لے گیا، تھانہ سٹی پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کی اور لاہور میں ملزم جمیل کے گھر چھاپہ مار کر مغویہ فاطمہ کو بازیاب کرا لیا۔