جسنڈراآرڈن کےفیس بک لائیواسٹریم کےدوران بیٹی کے تنگ کرنےکی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
جسنڈرا آرڈن نے فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران بیٹی کے مداخلت کرنے پر معافی بھی مانگی

جسنڈرا آرڈن نے فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران بیٹی کے مداخلت کرنے پر معافی بھی مانگی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈرا آرڈن کی قوم سے خطاب کے دوران بیٹی کے تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈرا آرڈن فیس بک لائیو اسٹریم پر ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہ کررہی تھیں کہ اس دوران ان کی 3 سالہ بیٹی نیوی نے تنگ کرنا شروع کردیا جس پر جسندڑا آرڈن نے کہا کہ ڈارلنگ آپ کو اس وقت بیڈ میں ہونا چاہیے میں ایک سیکنڈ میں آرہی ہوں۔

 

جسنڈرا آرڈن فیس بک لائیو اسٹریم پر اپنی بیٹی سے بات کرنے کے دوران نہ صرف مسکراتی رہیں بلکہ بیٹی کی مداخلت پر معافی بھی مانگی تاہم تھوڑی دیر بعد ان کی بیٹی ایک بار پھر واپس آگئی جس پر جسنڈرا آرڈن نے کہا کہ ڈارلنگ مجھے معاف کردیں، تھوڑا وقت زیادہ ہوگیا اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے فیس بک لائیو اسٹریم ختم کردی اور چلی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔