شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
شعیب ملک اور ہانیہ عامر نے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں

شعیب ملک اور ہانیہ عامر نے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی ایک اور اداکارہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے ایسے میں شعیب ملک سوشل میڈیا پر اپنی ناساز طبیعت کی وجہ سے موضوع بحث رہے تاہم اب پی سی بی نے انہیں صحتیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئیں جب کہ یہی تصاویر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں تاہم مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور دونوں پر تنقید شروع کردی۔

شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ  ‘ہیلو پاکستان’ کیلئے کروایا ہے جس کی تصاویر ہیلوپاکستان کے آفیشل پیچ سے بھی شیئر کی گئیں جس میں کرکٹر اور اداکارہ کو مختلف لباس میں الگ الگ پوز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا اور صارفین نے عائشہ عمر اور شعیب ملک سے طرح طرح کے سوالات پوچھنے شروع کردیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔