رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی 

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
پچھلے میچ میں رضوان نے کرس گیل کا کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ تھا

پچھلے میچ میں رضوان نے کرس گیل کا کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ تھا

 دبئی:  

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی انہوں نے متعدد ریکارڈ توڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رضوان نے گیل اور کوہلی سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں رضوان نے کلینڈر ایئر میں 1668 رنز بناکر کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا اور اب انہوں نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے والی پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔