- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
ٹرانسپورٹرز کی بھی من مانی، بسوں کے کرایے بڑھا دیے
کراچی: مہنگائی کے ’’سیلابی ریلے‘‘ میں سب ہی ہاتھ دھونے لگے۔
ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانی شروع کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا،بسوں کے مسافروں اور کنڈیکٹرز میں جھگڑے ہونے لگے،خواتین مسافروں کا زائد کرایہ نہ دینے پر کنڈیکٹرز بسوں سے اتارنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی نااہلی اور بے حسی مہنگائی کا سونامی لے ہی آئی،ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں ازخود اضافہ کرکے سندھ حکومت کی رٹ چیلنج کردی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،بسوں میںکرایے10 سے 20 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں ،چنگ چی رکشا ڈرائیور بھی پیچھے کیوں رہتے ، انھوں نے بھی من ماناکرایہ وصول کرنا شروع کردیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بسوں میں زائد کرایے لینے والے ڈرائیواروں اور کنڈیکٹرز کو گرفتارکیاجائے۔
گاڑیاں ضبط کی جائیں،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر پر مجبور کیاجاتا ہے اور کرایہ بھی دیدہ دلیری کے ساتھ زائد وصول کیاجارہاہے ،مسافروں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نااہلی پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔