بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں بارڈرسیکورٹی فورس دوبارہ تعینات کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
بی ایس ایف کومختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا

بی ایس ایف کومختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا

 سری نگر: بھارت مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ بارڈرسیکورٹی فورس تعینات کرے گا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں چودہ سال بعد بارڈرسیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کوبھی تعینات کیا جائے گا۔قابض بھارت کے اس فیصلے کا مقصدکشمیریوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج،سینٹرل ریزروپولیس فورس پہلے ہی تعینات ہیں۔بی ایس ایف کوسری نگر،پلواما،شوپیاں،بارہ مولا اوردیگرعلاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی کوطاقت کے زور پردبانے کے لئے 1989میں بی ایس ایف کوتعینات کیا گیا تھا تاہم 2005کے بعد مرحلہ وارہٹا دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز بھارتی فورسزنے کلگام کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔