پاکستان کی شکست پر معصوم بچوں کے جذباتی ہوکر رونے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
یہی ہوتا ہے جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے، شعیب اختر فوٹواسکرین گریب

یہی ہوتا ہے جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے، شعیب اختر فوٹواسکرین گریب

کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہوئے وہیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جب کہ قومی ٹیم اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘، فنکاروں کے کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا پیغامات

پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک چھوٹے سے کرکٹ کے پرستار کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بچہ پاکستان کی شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور بلک بلک کر رو پڑا۔ حالانکہ اس موقع پر اس کے بڑے اسے سمجھاتے ہوئے بھی نظر آئے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن بچہ بلک بلک کر روتا رہا۔

شعیب اختر نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا یہی ہوتا ہے جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔ مداح ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاتے ہیں اور اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹی سی بچی کو پاکستان کی شکست پر بلک بلک کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے گھر والے اس بچی کو سمجھاتے ہیں پاکستان ہار گیا تو کیا ہوا اس میں رونے کی کیا بات ہے لیکن بچی مسلسل روئے جارہی ہوتی ہے۔

https://twitter.com/Aadii_1728/status/1458985125384011777

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔