- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
بیلاروس ایئرلائن نے شام، یمن اور عراق کے شہریوں پر پابندی لگا دی
منسک: یورپی ملک بیلاروس کی ایئرلائن نے ترکی سے مشرق وسطیٰ ممالک کے شہریوں کو لے جانے سے انکار کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کے بحران میں اضافہ کے باعث ترکی کی درخواست پر بیلا روس کی سرکاری ایئرلائن نے شام، یمن اور عراق کے شہریوں کے ٹکٹ منسوخ کرکے طیارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایئرلائن بیلاویا نے ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ترک حکام کے فیصلے کے مطابق عراق، شام اور یمن کے شہریوں کو آج سے ترکی سے جانے یا آنے والی پروازوں میں جگہ نہیں دی جائے گی۔
ترکی کے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منسک کے لیے فلائٹ ٹکٹ ترکی سے آنے والے شام، یمن اور عراق کے شہریوں کو فروخت نہیں کیے جائیں گے۔
یہ اقدام اس وقت اُٹھایا گیا ہے جب بیلاروس اور پولینڈ کے درمیان سرحدی بحران بڑھتا جا رہا ہے جب کہ ہزاروں تارکین وطن اور مہاجرین یورپی ممالک میں داخل ہونے کی امید میں سرحد کے قریب پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بیلا روس کی ایئرلائن بیلاویا پر رواں برس کے آغاز میں منسک کی جانب سے ایک صحافی مسافر کی گرفتاری کے لیے جبری طور پر طیارے کو گراؤنڈ کرنے پر یورپی یونین نے پابندی عائد کر دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔