خیبر پختونخوا حکومت نے اسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں توسیع کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا - فوٹو:فائل

الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا - فوٹو:فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین میں مزید 4 کیٹیگریز تک ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان ملازمین کو یکم جولائی 2017ء فلیٹ، ماہانہ 10 ہزار روپے اور یکم جولائی 2021ء سے 15 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، چار کیٹیگریز میں مائیکرو بیالوجسٹ، بائیو کیمسٹ، فزیوتھراپسٹ اور فارمسسٹ شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق الاونس ان ملازمین کو محکمہ صحت میں منظور شدہ آسامی پر تعنیاتی کے دوران دیا جائے گا، غیر معمولی چھٹی، رخصت خاص اور پڑھائی کی چھٹی میں الاؤنس نہیں ملے گا، یہ الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔