روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 14 نومبر 2021
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
15 تا 21 نومبر2021
پیر 15 نومبر2012

آج کا حاکم نمبر6 ہے ،کوئی خبر یا کوئی عزیز خوشی کے خبر سنائے گا یا کوئی اچھی خبر کی وجہ بنے گا بہرحال یہ ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔1،4،5،6،8اور9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔ 2،3 اور7 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص ”یارحیم یارحمن یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 16 نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔مزاج میں گرمی کی وجہ کسی مہربان کی نامناسب باتیں یا آپ کے مزاج سے ہٹ کے کام ہوسکتے ہیں۔ بہرحال اپنے دماغ اور گاڑی کی رفتار تیز نہ ہونے دیں۔ 1،2،5،6،7،اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا3،4 اور8 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 17 نومبر2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔آج کے نمبر 2 اپنے اندر تمام نمبر نرمی اور شگفتگی لانا ہیں، بس ایک ہی نمبر ہے ایک کہ جو سورج جیسی گرمی اور توانائی لاتا ہے۔ یہ نرمی اور شگفتگی کو اور خوب صورت بنادیتا ہے 1، 3، 4، 5، 8 اور9نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔2، 6 اور7 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 18نومبر2021
آج کا حاکم نمبر1ہے۔کچھ مشکل ہوسکتی ہے، کیوںکہ 1 اور 8 مخالفانہ مزاج کے حامل ہیں کچھ رکاوٹیں آسکتی ہیں، یہ آپ کی ذہانت اور صبر کا امتحان ہوسکتی ہیں۔
1،2،4،5،6 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
3،7اور8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 19نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔سفر، رابطے اور مذاکرات کے لیے اچھا اور معاون دن ہوسکتا ہے۔1،2،5،6،7اور9 کے لیے بہتری کی امید ہے۔
3، 4 اور8 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ:60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 20 نومبر2021

آج کا حاکم عدد 8 ہے۔8 کا ہندسہ ہفتہ کے دن سے منسلک ہے۔ اسے بڑی تبدیلی، بڑی رکاوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل ہونے کا بھی عدد ہے۔ کوئی بھی کام جسے آپ ہمیشہ دیکھنا چاہتے ہیں اس کے افتتاح کا دن، لیکن یہ دن عموماً اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔2،3،4،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1، 5 اور9 محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار21 نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔ نرم گرم اور ایک بہتر دن جو معمول کے احکام سناتا ہے، قریبی اور دور کے عزیزوں سے ملنے کا دن ہوسکتا ہے۔1،3،4،5،8اور9 کے لیے اچھا دن ہونے کی امید ہے۔2، 6 اور7نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔