کوئٹہ میں نالے سے تین افراد کے کئی برس پرانے اعضاء برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نالے سے تین افراد کی تین برس پرانی لاشیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوحصار کے علاقے ریگی نالے سے تین افراد کے ڈھائی سے تین سال پرانے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔ اعضا کو ایک چرواہے نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے انسانی اعضاء برآمد کرکے ہسپتال منتقل کیے۔

ڈاکٹرز نے اعضا کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ تینوں افراد کی لاشیں ڈھائی سے تین سال پرانی ہیں، نعشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔