پاکستانی آم کی چین کو برآمدات میں 9گنا زائد اضافہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 13 نومبر 2021
جنوری سے ستمبر 2021تک پاکستان نے چین کو 37.4ٹن آم (کموڈٹی کوڈ: 08045020تازہ یا خشک آم) برآمد کئے۔ فوٹو : فائل

جنوری سے ستمبر 2021تک پاکستان نے چین کو 37.4ٹن آم (کموڈٹی کوڈ: 08045020تازہ یا خشک آم) برآمد کئے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستانی آم کی چین کو برآمدات میں 9گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی آم کی چین کو برآمدات میں 9گنا سے زائد اضافہ ہوا جو کہ چین کی کل درآمدات کا 0.36فیصد سے بھی کم ہے۔ چینی صارفین کیلیے درآمد شدہ پھلوں کی قیمت کوئی مسئلہ نہیں، صرف اعلی معیار کلید ہے۔

جنوری سے ستمبر 2021تک پاکستان نے چین کو 37.4ٹن آم (کموڈٹی کوڈ: 08045020تازہ یا خشک آم) برآمد کئے، جو 2020کے اسی عرصے کے 3.6ٹن سے 10گنا زیادہ ہیں۔

یہ بات چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE)میں وے ونگ ما فروٹ ٹیکنالوجیز کارپوریشن لمیٹڈ کے سربراہ، جو چین میں پھلوں کی درآمد اور تقسیم میں مصروف ہے نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتا ئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔