بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کوخوش آمدیدکہتےہیں،فوادچوہدری

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
سکھ یاتریوں کوپاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،فواد چوہدری: فوٹو: فائل

سکھ یاتریوں کوپاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئےآنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم۔

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے آٹھ ہزارسے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ صوفیا،گرواورجوگیوں کی سرزمین پرسکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔