خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

ضیغم نقوی  ہفتہ 13 نومبر 2021
اوگرا نے 16نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کیلیے تعین شروع کردیا ،ذرائع۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے 16نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کیلیے تعین شروع کردیا ،ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کیلیے تعین شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق 6 نومبر کو 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا گیاجبکہ رواں ہفتے عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،جس کے باعث مقامی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں۔

تاہم حکومت تمام ٹیکسوں کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک سہولت بھی مل سکتی ہے۔

اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ بھجوائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔