پی ٹی وی کا سابق ملازم جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
ملزم نےجعلی ڈگری کی بنیاد پرپی ٹی وی میں ملازمت حاصل کی:فوٹو:فائل

ملزم نےجعلی ڈگری کی بنیاد پرپی ٹی وی میں ملازمت حاصل کی:فوٹو:فائل

کراچی میں پی ٹی وی کے سابق ملازم کوجعلی ڈگری رکھنےکے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

پی ٹی وی کے سابق ملازم عبید یوسف نے جعلی اسناد کی بنیاد پرملازمت حاصل کی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عبید پی ٹی وی میں بطورریسورسزپرسن انیمیشن اینڈ گرافکس تعینات تھا۔

پی ٹی وی حکام کے مطابق عبید کوپی ٹی وی کی ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم عبید یوسف کودوروز کے جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔